ایڈوائزر محتسب کا عوامی خدمت پروگرام کے تحت سلانوالی کا دورہ
اراکین پریس کلب سلانوالی سے تعارفی ملاقات کی اور عوام کی شکایات سنیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ایڈوائزر محتسب پنجاب سرگودھا ریجن محمد الیاس گل نے عوامی خدمت پروگرام کے تحت سلانوالی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اراکین پریس کلب سلانوالی سے تعارفی ملاقات کی اور عوام کی شکایات سنیں۔انہوں نے بعض شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر موجود سرکاری افسران کو ہدایات جاری کیں۔دریں اثنا میونسپل ھال سلانوالی میں معززین شہر سے خطاب کرتے ھوئے محمد الیاس گل نے دفتر محتسب پنجاب کے عوامی خدمت پروگرام کی افادیت اور سرکاری محکموں سے متعلقہ شکایات کے ازالے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر سلانوالی کا تفصیلی دورہ کیااور سنٹر کی کار کردگی کو تسلی بخش قرار د دیا۔ محمد الیاس گل نے کہا کہ وہ تحصیلوں کے یہ دورے صوبائی محتسب کی ہدایت پر کر رہے ہیں تاکہ جو شہری سرگودھا میں جا کر شکایات درج نہیں کرا سکتے انہیں یہ سہولت انکے اپنے شہر میں فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب کے عوامی خدمت پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔