شہری کے مکان پر قبضے کی کوشش، 3افراد پر مقدمہ

شہری کے مکان پر قبضے کی  کوشش، 3افراد پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر )شہری کے مکان پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں پولیس ملازم سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔۔۔

سیتل ماڑی پولیس کو حسین فاروق نے بتایا کہ پنجاب پولیس ملازم محمد ریاض ،فاروق اور اصغر نامعلوم کے ہمراہ میرے مکان کے تالے توڑ کر قبضہ کی کوشش شروع کردی اطلاع پولیس کی تو ملزم فرار ہوگئے ۔پولیس نے پیٹی بھائی سمیت ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں