این آئی سی اسلام آباد، باضابطہ طور پر کوہارٹ 5 کی اورینٹیشن تقریب
تعارفی سیشن میں فاؤنڈرز، انڈسٹری لیڈرز اور ایکو سسٹم پارٹنرز کی شرکت ،معاہدے
اسلام آباد( دنیا رپورٹ )نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد نے باضابطہ طور پر اپنے کوہارٹ 5 کی اورینٹیشن تقریب کا آغاز کر دیا ہے ، جو پاکستان کے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں خیالات سے آگے بڑھ کر عملدرآمد، سکیلنگ، اور عالمی سطح پر وسعت کی جانب ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے ۔ تقریب کا آغاز معاہدوں پر دستخط سے ہوا، جس کے بعد ایک پُروقار تعارفی سیشن ہوا جس میں فاؤنڈرز، انڈسٹری لیڈرز اور ایکو سسٹم پارٹنرز نے شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر سید احمد مسعود نے کوہارٹ کے حوالے سے بھرپور پیغام دیا اور NIC 3.0 کا اعلان کرتے ہوئے اسے پروگرام کا زیادہ مؤثر اورپرفارمنس پر مبنی فیز قرار دیا۔ پروگرام منیجر کامران توفیق نے اپنے کہا کہ ’’کوہارٹ 5، ان فاؤنڈرز کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جن کی سوچ کا دائرہ نہ فقط وسیع ہے بلکہ وہ اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ NICاسلام آباد اب صرف آئیڈیاز کو فروغ دینے والا پلیٹ فارم نہیں رہا بلکہ یہ ان فاؤنڈرز کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے جو عالمی سطح پر کامیاب کمپنیاں بنانے کی صلاحیت رکھتے اور حقیقی ترقی دکھا رہے ہیں اور اپنی کیٹیگری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔