ڈپٹی کمشنر کا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن آفس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن آفس کا دورہ

انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے :ندیم ناصر

 فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)آفس کا دورہ کیا اور عہدیداروں کے ساتھ اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں صنعتی ترقی، درپیش مسائل کے حل، باہمی تعاون کے فروغ اور انڈسٹری ری لوکیشن سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ فیصل آباد ایک صنعتی شہر ہے اور یہاں کی ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتی ہیں جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے ، ضلعی انتظامیہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے فوری حل اور سہولت کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں