سیالکوٹ:سیکرٹری یو نین کو نسل عدالت گڑھا رشوت لیتے گرفتار

سیالکوٹ:سیکرٹری یو نین کو نسل عدالت گڑھا رشوت لیتے گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن نے رشوت لیتے سرکاری اہلکار کو گرفتار کر لیا ۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کیا۔کارروائی کے دوران یونین کونسل عدالت گڑھا سیالکوٹ کے سیکرٹری شرجیل رستم شہزاد کو 40 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے نشان زدہ کرنسی نوٹ بھی برآ مد کر لئے گئے ۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں