سیف سٹی کیمروں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے ، آئی جی

سیف سٹی کیمروں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے ، آئی جی

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیوں کو مزید تیز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ،سیف سٹی کے توسیعی منصوبے ، ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے فروغ، اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید موبائل ایپلیکیشنز کے اجرا اور بہتری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے ، ڈیٹا اینالیٹکس کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کو مرحلہ وار متعارف کرایا جائے تاکہ جرائم کی پیشگی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ آپریشنز ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پٹرولنگ نظام میں بہتری، ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی، اور گشت کے نظام کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے مؤثر بنانے پر زور دیا۔مزید برآں، تفتیشی امور میں شفافیت، میرٹ اور سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں