میوہسپتال :اوپی ڈی میں مریضوں کوادویات کیلئے مشکلات
ادویات کے 6کاؤنٹرز میں سے 3بند، تمام کاؤنٹرز فعال کیے جا رہے :ایم ایس
لاہور ( بلال چودھری ) اوپی ڈی میں مریضوں کو ادویات کے حصول کیلئے شدید مشکلات ادویات کے 6 کاؤنٹرز میں سے 3 بند، سینئر سٹیزن کاؤنٹر بھی غیر فعال شدید گرمی اور حبس، اوپی ڈی لائن میں کھڑی مریضہ بے ہوش مریضہ سڑک پر بے ہوشی کی حالت میں پڑی رہی، بروقت طبی امداد نہ مل سکی، لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے چھینٹے مار کر ہوش دلایا،اوپی ڈی میں پنکھے بھی خراب، مریض اذیت میں ،بیشتر مریض بغیر ادویات کے ہی گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہیں، ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا کہنا تھا کہ دور دراز سے آنے والے مریض کرایہ خرچ کر کے بھی علاج سے محروم ہیں صبح سے لائن میں کھڑے ہیں، ادویات نہیں مل رہیں ،لائنوں میں کوئی نظم نہیں، جس کا دل چاہتا ہے ،لائن توڑ دیتا ہے ۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر رحمان کا کہنا تھا کہ اوپی ڈی کے تمام کاؤنٹرز فعال کیے جا رہے ہیں، مریضوں کا غیر معمولی دباؤ، سہولیات پر بوجھ بڑھ گیا۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے میو ہسپتال کے حالات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب مریضوں بروقت اور بہتر علاج معالجہ میسر آ سکے ۔