ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں کا جامع سروے مکمل

 ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں کا جامع سروے مکمل

تعلیمی اداروں میں موجود بنیادی مسائل اور ضروریات کی نشاندہی کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا فالو اپ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کے احکامات پر عملدرآمد اور تعلیمی بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جاری ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں کا جامع سروے مکمل کر لیا گیا ہے ۔ سروے کے دوران تعلیمی اداروں میں موجود بنیادی مسائل اور ضروریات کی نشاندہی کی گئی ہے ، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی تیار کر لی گئی ہے۔

اس حوالے سے مکمل رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ سرکاری سکولوں میں قائم کمپیوٹر لیبز کو فعال بنانے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے گئے ہیں اور اس ضمن میں پیشرفت رپورٹ کے ساتھ تصویری شواہد بھی پیش کیے گئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے پانچ بڑے سرکاری سکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ دیگر سکولوں کی سولرائزیشن کے لیے ایک جامع سکیم تیار کر کے حکومت پنجاب کو بھجوائی جائے گی تاکہ اسے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں