تاجروں کے مسائل کا حل ،تمام وسائل استعمال کرینگے :کمشنر
مرکزی ا نجمنِ تاجران کے وفد کی صدر شیخ بابر کھرانہ کی قیادت میں محمد علی سے ملاقات
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ محمد علی سے مرکزی ا نجمنِ تاجران کے وفد نے مرکزی صدر شیخ بابر کھرانہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفدمیں کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر شیخ افضل جج، جنرل سیکرٹری بورڈ بازار الماریاں غلام صابر ،صدر مرکزی ریٹیلرز ا یسو سی ایشن طاہر یونس بھٹی، جنرل سیکرٹری ر یٹیلر ز گوجرانوالہ ملک ذوالفقار بھٹو،بلال حفیظ نمائندہ چودھری محمد حفیظ صدر انجمن تاجران نعمانیہ روڈ ،عاطف مسعود بٹ سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران،عثمان خالد بٹ صدر گوجرانوالہ میٹل ایسوسی ایشن،محمد غفار سرپرست اعلیٰ گوجرانوالہ میٹل ایسوسی ایشن، اجمل بٹ آرگنائزر مرکزی ا نجمنِ تاجران گوجرانوالہ شامل تھے ۔
ملاقات میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل، بازاروں کی بہتری، صفائی ستھرائی اور سہولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کی ترقی اور بے روزگاری ختم کرنے میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،تاجروں کے مسائل حل کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ شیخ بابر کھرانہ نے کہا کہ تاجر برادری اور انتظامیہ کے بہتر تعلقات کو فروغ دیں گے ، شہر کی تعمیروترقی اور امن برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔