حافظ آباد:دکان پر چھاپہ ، لاکھوں روپے کی جعلی کھاد برآ مد
محکمہ زراعت کی ٹیم نے 160بوریاں تحویل میں لے لیں ،ڈیلر اور فیکٹری پر مقدمہ
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ آباد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے جعلی کھاد فروخت کرنے والے ڈیلر اور کمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا کر لاکھوں روپے کی 160بوری جعلی کھاد قبضہ میں لے لی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ آباد محمد یوسف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد وقاص، سینئر زراعت آفیسر فراز حسین، زراعت آفیسر محمد اکرم کے ہمراہ ٹاہلی گورائیہ میں جعلی کھاد فروخت کرنے والے ڈیلر مظہر حسین کی د کان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے جعلی سر سبز نائٹر وفاس کھاد کی 160بوریاں قبضہ میں لے لیں، کھاد ڈیلر مظہر حسین اور جعلی کھاد تیار کرنے والی فیکٹری کے مالک وقاص خاں سکنہ حطار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔