ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر سلطان کی گجرات ٹرانسفر کے موقع پرالوداعی تقریب

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر سلطان کی  گجرات ٹرانسفر کے موقع پرالوداعی تقریب

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر سلطان کی گجرات ٹرانسفر کے موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن سرگودھا کے زیر اہتمام ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پراسیکیوشن افسران اور وکلانے شرکت کی۔

اس موقع پر معزز جج نے اپنے خطاب میں سرگودھا پراسیکیوشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن اور جوڈیشری کے درمیان بہترین ہم آہنگی انصاف کی بروقت فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پراسیکیوشن افسران نے جج صاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ مثالی پیشہ ورانہ تعلقات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر جج قمر سلطان کیلئے نئی تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں