پی ایف یو جے کی آئی ایف جے سے ملکر 5سالہ سٹریٹجی لانچ
آزادی صحافت مضبوط اداروں اور خوشحال ملک کی ضامن ہوتی ہے :مقررین
لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) نے آئی ایف جے کے ساتھ مل کر پانچ سالہ سٹریٹجی برائے سال 2025-26 لانچ کر دی۔پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری جنرل شکیل احمد نے حکمت عملی کے پانچ سالہ منصوبہ کے خدو خال بتائے ۔تقریب میں سینئر صحافیوں مجیب الرحمان شامی، ارشاد عارف، کاظم خان، سلمان غنی، نوید چودھری،رانا عظیم اور احتشام الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت مضبوط اداروں اور خوشحال ملک کی ضامن ہوتی ہے ۔ ملک میں آزادئی صحافت کو یقینی بنا نا ہو گا، سٹریٹجی میں اداروں کو مضبوط کرنے اور بہتر تعلقات کی بات کی گئی ہے ۔ تقریب میں سینئر وکلا سردار لطیف کھوسہ، اظہر صدیق، بابر مرتضیٰ، انٹرنیشنل ٹریڈ یونین ایکسپرٹ ڈاکر جاوید گل، رکن پنجاب اسمبلی رانا شہباز احمد، سید مزمل ہاشمی اور آئی ایف جے کوآرڈینیٹر غلام مصطفے ٰ نے بطور خاص شرکت کی۔