مال روڈ:104تاریخی عمارتوں کی بحالی کا منصوبہ لٹک گیا
مالی سال ختم ہونے میں دو ماہ باقی ، ایک ارب کی خطیر رقم کی ایک پائی بھی جاری نہ ہو سکی، 10عمارتوں کو نوٹس جاری رنگ روڈ ، بلوکی تا راجہ جنگ نقشہ جاری،رنگ روڈ ایل 20بلوکی انٹرچینج قصور روڈ سے منسلک، راجہ جنگ تک توسیع ہو گی
لاہور (عمران اکبر )مال روڈ کی 104 تاریخی عمارتوں کی بحالی کا منصوبہ لٹک گیا، 1 ارب کے فنڈز جاری نہ ہو سکے ۔پی ایم جی چوک سے چیئرنگ کراس تک عمارتوں کی تزئین و آرائش کے 80 کروڑ اور سڑک کی مرمت کے 20 کروڑ التوا کا شکار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار کے مال روڈ پر واقع برطانوی عہد کی تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش کا معاملہ لٹک گیا، مالی سال ختم ہونے میں دو ماہ رہ گئے ،ایک ارب روپے کی خطیر رقم کی ایک پائی بھی جاری نہ ہو سکی، 80کروڑ کے فنڈز سے عمارتوں کو لش پش کیا جانا تھا جبکہ 20کروڑ سے مال روڈ کو مکمل تیار کیا جانا تھا لیکن صورتحال گومگو کا شکار ہوئی تو افسران نے فنڈز نہ ملنے پر بحالی کا خرچہ مالکان پر ڈال دیا، 10 عمارتوں کو نوٹس جاری کر دئیے ،تاریخی عمارتوں کے مالکان کو 7 دن میں بحالی شروع کرنے کا حکم، ورنہ قانونی کارروائی ہو گی ، نوٹسز کے ساتھ خستہ حال عمارتوں کی تصاویر فائلوں تک محدود، وائٹ واش تک نہ ہو سکا۔برطانوی عہد کی عمارتوں کی تاریخی حیثیت بحال کی جائے گی،تاریخی عمارتوں بیرونی فساڈ یکساں بنایا جائے گا۔
والڈ سٹی اتھارٹی تاریخی ورثے کی بحالی میں ضلعی انتظامیہ کو تکنیکی مدد فراہم کرے گی، ذرائع کے مطابق غلام رسول بلڈنگ، شاہ دین منزل، احمد مینشن سمیت 10 قدیم عمارتوں کی بحالی کا پہلے مرحلے میں شامل ، حکومت نے فنڈز جاری نہ کئے تاہم، مالکان اپنی جیب سے مال روڈ کا تاریخی حسن بحال کریں گے ۔دریں لاہور رنگ روڈ کا 18.5 کلومیٹر نیا سیکشن، بلوکی تا راجہ جنگ نقشہ جاری۔رنگ روڈ L-20 بلوکی انٹرچینج قصور روڈ سے منسلک، راجہ جنگ تک توسیع ہو گی ،نئے سیکشن میں 3 مختلف رو، راجہ جنگ والا حصہ 100 میٹر چوڑا ہوگا۔جاتی امرا رائے ونڈ کے مکینوں کے لیے رنگ روڈ تک براہ راست رسائی۔بلوکی، صوئے آصل روڈ اور قصور-رائے ونڈ روڈ پر 3 نئے انٹرچینج بنیں گے ۔بلوکی سے راجہ جنگ تک 18.5 کلومیٹر طویل نیا رنگ روڈ سیکشن منظور کیا گیا، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور رائیونڈ روڈ کو رنگ روڈ نیٹ ورک سے منسلک کر دیا جائے گا ۔حکام رنگ روڈ کے مطابق ایس ایل 20 رنگ روڈ سے جنوبی لاہور اور قصور روڈ کی ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔