بھاٹی چوک انڈر پاس کا 37فیصد کام مکمل
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کے دیگر اہم منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے۔۔
پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بھاٹی چوک انڈر پاس پر جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا مجموعی طور پر 37فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ پائل ورک 85 فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے ڈی جی کو تفصیلی آگاہ کیا۔اسی طرح داتا دربار توسیعی منصوبے میں پیڈسٹرین زون کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ، جبکہ پیڈسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ پر دن رات کام جاری ہے ۔