جمعہ کوضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے

 جمعہ کوضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے

جمعہ کوضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )رمضان المبارک کے تیسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر سرگودھا پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر نمازیوں کے تحفظ کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ کی گئی۔ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی مساجد پر تعینات کی گئیں، سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کو عبادت گاہوں سے مناسب فاصلے پر رکھا گیا۔سرگودھا پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ شہریوں سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا لاوارث چیز کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں