زیادتی کے ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے ، خاتون کا مطالبہ

زیادتی کے ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے ، خاتون کا مطالبہ

ایم پی اے اور اس کے ساتھیو ں نے اغو اکرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ، سیماعباسیپولیس نے مجھے با زیا ب کر ایا ، ملزمان کو وہا ں سے فر ار کر ادیا گیا، پریس کانفرنس

حیدرآباد(نمائندہ دنیا )کو ٹر ی کے قصا ئی محلے کی رہا ئشی سیما عباسی بنت منو ر عبا سی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیمو ں سے اپیل کی ہے کہ اجتماعی زیادتی کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی جائے ، ملزمان کو گرفتار کرکے مجھے اور میر ے اہل خا نہ تحفظ فراہم کیا جا ئے ۔انہو ں نے بتا یاکہ میں نے زیادتی کیخلاف تین روز قبل بھی پریس کانفرنس کی تھی جس پر بااثر ملزمان نے مجھے مزید دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں اور مجھے کہیں سے بھی انصاف نہیں مل رہاہے ،انہوں نے بتا یا کہ میں نے کو ٹر ی تھا نے میں واقعے کامقدمہ درج کر ادیا ہے لیکن ملز ما ن کیخلاف کا رروائی کر نے کے بجا ئے پولیس کیس سے دستبر ار ہو نے کیلئے دھمکیا ں دے ر ہی ہے ، سیما نے الزام عائد کرتے ہوئے بتا یاکہ میں اپنی پڑ وسن کو مل انڑ کے گھر سلائی سیکھنے جا تی تھی، ایک دن معمو لی با ت پر میر ا کو مل انڑ سے جھگڑا ہوگیا،جسکے بعد کو مل انڑ نے بااثرایم پی اے اور اسکے ساتھیو ں کے ذ ریعے مجھے 18روز قبل اغو اکر ایا اور ملزمان نے مجھے قید میں رکھ کر اجتماعی زیا دتی کا نشانہ بنا یا بعدازاں پولیس نے کومل انڑ کے گھر پر چھا پہ ما ر کر مجھے با زیا ب کر ایا تاہم اس دوران ملزمان کو وہا ں سے فر ار کر ادیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں