جے یو پی, جماعت اسلامی, جے یو آئی (ف) اور اسلامی تحریک کا بلدیاتی الیکشن مشترکہ پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ

جے یو پی, جماعت اسلامی, جے یو آئی (ف) اور اسلامی تحریک کا  بلدیاتی الیکشن مشترکہ پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ

قاری زوار بہادر کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی قائم،فیصلے کوعملی شکل دینے کیلئے اقدامات کریگی ، اجلاس میں دینی مدارس پر چھاپوں ،واجدشمس الحسن کے قادیانیوں کے حوالے سے بیان اوربھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی

لاہور(جنرل رپورٹرسے )متحدہ مجلس عمل کی طرز پر دینی جماعتوں میں صوبائی سطح پر اتحاد ہوگیا جس کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات مشترکہ پلیٹ فارم سے لڑے جائیں گے ۔ اس اتحاد میں جمعیت علما پاکستان ،جماعت اسلامی،جمعیت علما اسلام (ف)اور اسلامی تحریک پاکستان شامل ہے ۔مز ید برآں جمعیت علما پاکستان کے صوبائی صدر قاری محمد زوار بہادر کی سربراہی میں تمام شریک جماعتوں پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو وفتاً فوقتاً اپنے اجلاس منعقد کرکے اس فیصلے کو عملی شکل دینے کیلئے اقدامات کرے گی ۔ اس امر کا فیصلہ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی دفتر جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں دینی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں جمعیت علما اسلام(ف)پنجاب کے امیر قاری عتیق الرحمن اور قاری ثنا اﷲ ، جمعیت علما پاکستان کے ڈاکٹر جاوید اختر ،رشید احمد رضوی اور حافظ نصیر احمد نورانی ،جماعت اسلامی پنجاب کے قائم مقام امیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم اور میاں مقصود احمد، اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما موسیٰ رضا جسکانی اور میاں فرزند علی چھجرنے شرکت کی ۔ اجلاس میں دینی جماعتوں کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان جماعتوں کی مرکزی قیادتوں سے بھی کہا گیا کہ وہ مرکزی سطح پر دینی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں ،اجلاس میں دینی مدارس پر چھاپوں اور علما کی بلاجواز گرفتاریوں ، پیپلزپارٹی کے رہنما واجد شمس الحسن کی طرف سے ختم نبوت کے طے شدہ مسئلے کو دوبارہ چھیڑنے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ آئین میں متفقہ طور پر قادیانیوں کو اقلیت قرار دیئے جانے کے بعد اس ایشو کو چھیڑنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ۔اجلاس میں بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ دشمن کومُنہ توڑ جواب دیا جائے ۔مشترکہ پلیٹ فارم

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں