لاہور میں سجے سنورے قربانی کے جانوروں کیساتھ ماڈلز کی کیٹ واک

لاہور میں سجے سنورے قربانی کے  جانوروں کیساتھ ماڈلز کی کیٹ واک

لاہور میں ایک منفرد طرز کا فیشن شو سجایا گیا،جس میں کیٹ واک کرنیوالی خوبرو دوشیزاؤں کے ساتھ ساتھ لمبے چوڑے تگڑے بکروں اور بھاری بھر کم بیل بھی اپنے جلوے دکھاتے رہے ،لاہور میں معروف فیشن آئی کون ڈولی (نوشین ) کی جانب سے ایک منفرد کیٹ واک سجائی گئی،

لاہور(دنیا نیوز)جو لاہور کی بڑی مویشی منڈی سگیاں پل کے مقام پر منعقد کی گئی ،جسے دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد چلی آئی۔ماڈلز اپنی اداؤں اور پندرہ من وزنی شیر خان سمیت مختلف بڑے بڑے تگڑے بیل کی لگام تھامے بلا خوف و خطر خراماں خراماں انداز سے واک پیش کرتی رہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں