بھارتی فوج میں سکھوں کے ساتھ ناروا سلوک کا انکشاف

 بھارتی فوج میں سکھوں کے ساتھ ناروا سلوک کا انکشاف

سکھ فوجی شدید ذہنی تشدد کے باعث خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں اکثر اہل سکھوں کو ترقی سے محروم، امتیازی سلوک ، توہین کا نشانہ بنایا جارہا ہے

نئی دہلی(آن لائن )بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک عام بات ہے ، ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج میں سکھوں کے ساتھ ناروا سلوک معمول بن چکا ہے ، سکھ فوجیوں پر اس حد تک ذہنی تشدد کیا جاتا ہے کہ وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، اکثر اہل سکھوں کو ترقی سے محروم کرنے کے علاوہ انہیں توہین اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، فوج میں بھرتی کیے گئے سکھ جوانوں کی بھی کوئی عزت نہیں ہے سرِ عام سکھوں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں، رپورٹ کے مطابق ہندو افسر اپنے جونیئر کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرے تو اس کا نام اور پہچان چْھپا لی جاتی ہے اور جرم پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے .

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں