’’دل دل پاکستان ‘‘کے شاعر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور

 ’’دل دل پاکستان ‘‘کے شاعر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور

دل دل پاکستان وہ معروف ترین ملی نغمہ ہے جو دنیا بھرمیں مقبول ہوا۔ جنید جمشید کو اس نغمے نے شہرت کی

لاہور(نیٹ نیوز) بلندیوں تک پہنچایا مگر اس نغمے کے خالق و شاعر آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دل دل پاکستان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین نغمے کے طور پرہوتاہے اس کے گلوکار کا نام تو بچے بچے کو معلوم ہے مگر یہ خوبصورت بول کس کی تخلیق تھے ،بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں علالت کے دن گزارتے نثار ناسک اس سدا بہار نغمے کے خالق ہیں۔نثار ناسک کی بینائی کیساتھ ساتھ یادداشت بھی جاتی رہی مگر یہ نغمہ انہیں آج بھی یاد ہے ۔انہیں پی ٹی وی کی جانب سے ایوارڈ تو کئی ملے لیکن شاید ہی کوئی ایوارڈ ان کی ادبی خدمات کا حق ادا کرسکے ۔ نثارناسک کو پل بنا کرکئی لوگ مقبولیت کی منزل تک پہنچ گئے مگر انہیں انکا جائز مقام نہیں ملا جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں