کم حوصلہ تھی ،شوبزانڈسٹری نے بہت بہادربنادیا:صباقمر

کم حوصلہ تھی ،شوبزانڈسٹری نے بہت بہادربنادیا:صباقمر

اچھے جیون ساتھی کی تلاش ہے ،جب بھی ملا فوری شادی کرلوں گی :اداکارہ

اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ ان کو شوبز انڈسٹری نے بہت بہادر بنا دیا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران صباقمر نے کہا جب انہوں نے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا تو وہ کم حوصلہ تھیں اور ہر بات پر ڈر جاتی تھیں لیکن شوبز انڈسڑی نے انہیں بہت نڈر بنا دیا ہے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں اور جیسے انہیں کوئی ایسا شخص نظر آیا تو وہ فورا شادی کرلیں گی۔ صباقمر نے کہا کہ حق کیلئے لڑنا پڑتاہے اور میرے خیال میں سچ کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے ،ٖضرورت بس اس چیز کی ہے کہ ہمت اور حوصلے سے کا م لیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں