چھوٹی بڑی سکرین نہیں ،پرفارمنس اداکارکی پہنچان ہوتی ہے :ہمایوں سعید

چھوٹی بڑی سکرین نہیں ،پرفارمنس  اداکارکی پہنچان ہوتی ہے :ہمایوں سعید

اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام جاری رکھیں گے ۔

اسلام آباد (اے پی پی) ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ٹی وی پر کام کرنا کبھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ یہ ان کا پہلا گھر ہے جہاں سے ان کی شناخت بنی۔انہوں نے بتایا کہ ان کو کئی لوگوں نے ڈرامہ ’’ میرے پاس ہو تم ‘‘ میں کام کرنے سے منع کیا تھالیکن وہ یہ ڈرامہ اچھے سکرپٹ کی وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے تھے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایک اداکار بڑی سکرین یا چھوٹی سکرین پر سے نہیں بلکہ اپنی پرفارمنس سے بڑا یا چھوٹا ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں