ملتان ، بھابی اور کزن کے قاتل کو پھانسی

ملتان ، بھابی اور کزن کے قاتل کو پھانسی

سنٹرل جیل ملتان میں بھابی اور کزن کے قاتل الطاف کو تختہ دار پر لٹکا دیا گی

ملتان،لاہور(کرائم رپورٹر،کورٹ رپورٹر) سنٹرل جیل ملتان میں بھابی اور کزن کے قاتل الطاف کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ ملتان کے رہائشی الطاف نے 1995 میں فائرنگ کرکے اپنے کزن شریف اور بھابی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔گزشتہ روز پھانسی کے بعد الطاف کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے فریقین میں صلح کی بنیاد پر مجرم آزاد کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا ۔ مجرم آزاد کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جانی تھی۔ آزاد کو 1997ء میں تین سالہ بچی میمونہ کو قتل کرنے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی ۔علاوہ ازیں عدالت نے قتل کے الزام میں موت کی سزا پانیوالے دو مجرموں عبید اﷲ اور شکار علی کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے ۔ دونوں مجرموں کو 17 فروری کو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں