پاناما کیس کافیصلہ وسط اپریل میں سنایا جائے گا
جسٹس آصف سعید کھوسہ فیصلہ تحریر کررہے ہیں، حکومت ،پی ٹی آئی و دیگر جماعتوں کو بڑی شدت سے انتظار
اسلام آباد(طارق اقبال چوہدری)پاناما لیکس کیس کافیصلہ اپریل کے وسط تک سنا دیا جائے گا۔باوثوق ذرائع نے روزنامہ دنیا کوبتایا کہ پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنیوالے پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ فیصلہ تحریر کررہے ہیں جبکہ دیگر چاروں جج صاحبان کی جانب سے علیحدہ سے نوٹ آنے کی بھی تو قع ہے ۔پانامالیکس کیس کے فیصلے کا جتنی شدت سے حکومت انتظار کر رہی ہے اس سے زیادہ شدت سے تحریک انصاف اور دیگر جماعتو ں کو ہے تا کہ وہ مستقبل کی اپنی اپنی حکمت عملی ترتیب دے سکیں ۔جب پاناما لیکس کیس کی سماعت مکمل ہوئی تواس وقت بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھو سہ نے کہا تھاکہ یہ فیصلہ اگلے بیس سال تک یاد رکھا جا ئے گا ۔