فیول ایڈ جسٹمنٹ:بجلی 1روپے28پیسے یونٹ سستی:صارفین پر8ارب 71کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی بھی تیاری

فیول ایڈ جسٹمنٹ:بجلی 1روپے28پیسے یونٹ سستی:صارفین پر8ارب 71کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی بھی تیاری

اسلام آباد(نامہ نگار،این این آئی)نیپرا نے ستمبر2024 کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 28 پیسے فی یونٹ سستی کردی جس کا اطلاق کے ۔الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔نیپرا نے اس درخواست پر 30اکتوبر 2024 کوعوامی سماعت کی۔اس  سے قبل اگست کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔ ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے مزید42 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا۔ علاوہ ازیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 8ارب 71کروڑ روپے کی وصولیوں کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔ بجلی صارفین پر 8ارب71کروڑ روپے کے مزید بوجھ ڈالے جانے کی تیاری کرلی گئی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے وصولیوں کیلئے نیپرا کو درخواست کردی۔اتھارٹی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 20نومبر کو سماعت کرے گی۔ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔پہلی سہ ماہی کیلئے کپیسٹی چارجز کی مد میں 8ارب 6کروڑ، ڈسکوز کی آپریشنز اور مینٹی نینس کی مد میں 1ارب 25کروڑ روپے جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں 1ارب 65کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ۔نیپرادستاویز کے مطابق بجلی کی ترسیلی و تقسیم کے نقصانات کی مد میں سوا 2ارب روپے کی بچت ہوئی۔ سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر بھی اطلاق ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں