اظہر محمود کو بالنگ کوچ بنانے کا اصولی فیصلہ ، تنخواہ شہریار خان طے کریں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سابق قومی آل راؤنڈر اظہر محمود کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بالنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سابق قومی آل راؤنڈر اظہر محمود کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بالنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اظہر محمود کی تنخواہ اور معاہدے کاحتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے جو اس وقت لندن میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہناتھاکہ اظہر محمود کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں مگران کے کنٹریکٹ اور معاوضے کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی شہریار خان دیں گے ۔ذرائع کے مطابق سابق آل رائونڈر اظہر محمود کو آئندہ چند روز میں بالنگ کوچ کی ذمہ داریاں مل جائیں گی۔ یاد رہے کہ ایشیاء کپ ، ورلڈٹی ٹوئنٹی،دورہ انگلینڈ میں بھی سابق آل رائونڈر قومی ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں ۔