لیگ اسپنر شاداب خان بھی گروئن انجری کا شکار ہو گئے

لیگ اسپنر شاداب خان بھی  گروئن انجری کا شکار ہو گئے

لیگ اسپنر شاداب خان بھی زخمی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جنہیں گروئن انجری کا سامنا کرنا پڑا،

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) اگرچہ ان کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہو جائیں گے لیکن ٹیم انتظامیہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی اور لیگ اسپنر کو بحالی پروگرام کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھیج دیا گیا ہے اور امکان ہے کہ وہ تین دن میں فٹ ہو کر ڈومیسٹک کرکٹ میں سوئی ناردرن گیس کی نمائندگی کر سکیں گے ۔دوسری جانب گھٹنے کی انجری میں مبتلا عماد وسیم کی فٹنس میں بہتری آنے لگی اور انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے بعد رننگ بھی شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق شاداب خان اور عماد وسیم رواں ہفتے فٹنس حاصل کرنے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں