کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیسٹ ٹیم کی سرجری کا فیصلہ

 کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیسٹ  ٹیم کی سرجری کا فیصلہ

پی سی بی نے قومی ٹیسٹ ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان کو رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے ہاتھوں 2ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا،

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جس کے بعد پی سی بی نے ٹیم میں آپریشن کلین کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو نئی ٹیسٹ ٹیم بنانے کی ہدایت کردی ہے ،قائداعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی سلیکٹرز کی ترجیح ہوں گے ۔ انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کے ارکان رواں ہفتے قائداعظم ٹرافی کے میچز دیکھنے کراچی آئیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں