جسٹن روز نے ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

 جسٹن روز نے ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

فائنل مرحلے میں 10انڈر پار 62 اسکور اور نو برڈیز نے خوبصورت ٹرافی کو یقینی بنا دیا

جکارتہ( اسپورٹس ڈیسک)برطانوی گالفر جسٹن روز نے انڈونیشیا ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ انہوں نے اہم مرحلے میں 10 انڈر پار 62 اسکور کے ساتھ ایشین ٹور ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو روز تک موسم کی خرابی کے باعث ٹورنامنٹ میں فائنل راؤنڈ کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا تھا ۔ رائل جکارتہ گالف کلب میں 37 سالہ گالفر جسٹن روزنے آخری راؤنڈ میں نو برڈیز اور ایگل کے سب سے بڑے مارجن کے ساتھ فتح سے نیا ریکارڈ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کامیابی پر خوش ہیں کیونکہ مخالف گالفر ز بھی کافی تجربہ کار تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں