قائد اعظم ٹرافی،نوجوان پلیئرز کی خاطر مصباح کا کھیلنے سے انکار

 قائد اعظم ٹرافی،نوجوان پلیئرز کی خاطر مصباح کا کھیلنے سے انکار

ٹیم کمبی نیشن بن چکا،میرا کھیلنا نوجوان کھلاڑیوں کیساتھ زیادتی ہوگی،سابق کپتان

لاہور(اپنے سپورٹس رپورٹر سے )سابق کپتان مصباح الحق نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی غرض سے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سوئی گیس ٹیم نے فائنل کیلئے مصباح سے رابطہ کیا تھا اور انتظامیہ نے بھی انہیں اہم میچ کھیلنے کی سفارش کی مگر سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن بن چکا ہے ، ان کا کھیلنا نہیں بنتا ۔ مڈل آرڈر میں موجودہ کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں ،ایسے میں میرا کھیلنا ان کے ساتھ زیادتی ہوگی ۔ سوئی گیس انتظامیہ نے مصباح کے مؤقف کو سراہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں