اے بی ڈویلیئرز نے بھارت کیخلاف لفظی جنگ چھیڑ دی

  اے بی ڈویلیئرز نے بھارت کیخلاف لفظی جنگ چھیڑ دی

ٹیسٹ سیریز جیت کر رینکنگ میں بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لیں گے :بلے باز

کیپ ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک)ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقی بلے با ز اے بی ڈویلیئرز نے بھارت کیخلاف لفظی جنگ چھیڑ دی ، گزشتہ روز انہوں نے کہا ہم سیریز جیت کر بھارت کو رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم کردیں گے اور یقینی طور پر یہ ہماری اولین ترجیح ہے ،ہم کئی سال تک نمبر ون رہے اور اس اعزاز سے زیادہ دور نہیں رہ سکتے ،انہوں نے کہا میں مکمل فٹ ہو ں اور پانچ روزہ فارمیٹ میں ان ایکشن ہونے کیلئے بیتاب ہوں ۔ دونوں ٹیمیں 5جنوری سے پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں