افغان بیٹسمین محمد شہزاد کے برے دن ختم ہونے کے قریب

افغان بیٹسمین محمد شہزاد کے برے دن ختم ہونے کے قریب

کھیلنے کیلئے 17جنوری کو کلیئر نس مل جائے گی، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں منتخب

کابل (اسپورٹس ڈیسک) وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کی آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے افغان کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ آئی سی سی نے گزشتہ دنوں ڈوپنگ کے باعث ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی جو سترہ جنوری کو ختم ہور ہی ہے ۔ آل راؤنڈر سمیع اﷲ شنواری بھی دونوں اسکواڈز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مارچ دوہزار سولہ میں اپنا آخری انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے فاسٹ بالر حامد حسن کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی ہے ۔ دو لت زدران سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں