سعودی خواتین نے مردوں کا فٹبال میچ دیکھ کر تاریخ رقم کر دی

سعودی خواتین نے مردوں کا فٹبال میچ دیکھ کر تاریخ رقم کر دی

روایتی کالے عبایا میں ملبوس خواتین نے فیملیز کیساتھ آنیوالوں کا سٹیڈیم میں استقبال کیا

ریاض (سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب میں خواتین نے پہلی دفعہ سٹیڈیم میں مردوں کا میچ دیکھ کر تاریخ کر دی ۔گزشتہ سال مرکزی سپورٹس حکام نے اعلان کیا تھا کہ 2018 سے ریاض، جدہ اور دمام میں فیملیز کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ جدہ میں سعودی پریمیئر لیگ کے میچ میں ال اہلی اور ال باتن کے درمیان میچ میں کالے عبایا میں ملبوس خواتین نے اپنے بچوں ، دوستوں اور بہن بھائیوں کے ساتھ شرکت کی اور فیملیز کا استقبال کیا۔ خواتین نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا لیکن شکر ہے کہ بروقت فیصلہ کر لیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں