بھارتی پیسر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ میں نئے ریکارڈ پر قبضہ
سو یا زائد وکٹیں مکمل کرنے والے اپنے ملک کے 20ویں بالر بن گئے
سینچورین (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی ۔وہ پانچ روزہ کرکٹ میں سو یا زائد وکٹیں لینے والے 20ویں بھارتی بالر ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیشو مہاراج کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ یاد رہے کہ محمد شامی نے 29ویں میچ کی 55 اننگز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔ بھارت کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے کو حاصل ہے جنہوں نے 619 وکٹیں لے رکھی ہیں۔