آڑو کے سوا کچھ نہ کھانے والا دوسالہ بچہ
کینیڈا میں دوسالہ بچہ الرجی کے عجیب مرض کا شکار ہے جس میں وہ سوائے آڑو کے کچھ اور کھانے سے قاصر ہے
لاہور(نیٹ نیوز) ۔ میکا گیبرئیل میسن لوپیز نامی بچہ مانٹریال میں رہتا ہے اور صرف آڑو ہی اس کی خوراک میں شامل ہے ، اسے ایک مرض لاحق ہے جسے ’’فوڈ پروٹین اینڈیوسڈ اینٹروکولائتھس سنڈروم ‘‘یا (ایف پی آئی ای ایس )کہا جاتا ہے اس مرض میں مبتلا افراد تقریباً تمام اقسام کے کھانوں سے شدید الرجی کے شکار ہوجاتے ہیں اس لئے یہ بچہ صرف آڑو کھا کر گزارا کرتا ہے ۔ بیماری کی وجہ سے اس کا کوئی دن بغیر تکلیف کے نہیں گزرتا ، اب اس کے والدین نے انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ مہم چلائی ہے تاکہ اس بچے کی جان بچائی جاسکے ۔