فرنیچر کی برآمدات میں49.4فیصد کمی
فیصل آباد (آئی این پی)اکتوبر 2024 کے دوران فرنیچر کی برآمدات میں49.4 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 106 ملین روپے تک کم ہوگئی جب کہ اکتوبر 2023 کے دوران فرنیچر کی برآمدات کا حجم 209 ملین روپے رہا تھا،اس طرح اکتوبر 2023 کے مقابلے میں اکتوبر 2024 کے دوران فرنیچر کی برآمدات میں 103 ملین روپے یعنی 49.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔