فباٹی میں ٹاؤن ایسوسی ایشنز، کراچی چیمبر عہدیداران کادوستانہ ظہرانہ

فباٹی میں ٹاؤن ایسوسی ایشنز، کراچی چیمبر عہدیداران کادوستانہ ظہرانہ

صنعتی وکاروباری برادری کے مسائل حل کیلئے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد پر زور رہنماؤں نے صنعتی علاقوں کی ترقی کیلئے گرانٹ فراہمی کے حکومتی اقدام کوسراہا

کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تمام ٹاؤن ایسوسی ایشنز اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کا دوستانہ ظہرانہ منعقد ہواجس میں کراچی کی صنعتی و کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد پر زور دیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا، سابق صدر کراچی چیمبر جاوید بلالوانی، ڈپٹی پیٹرن ان چیف کاٹی زبیر چھایا، پیٹرن ان چیف بی کیو اے ٹی آئی میاں محمد احمد، پیٹرن ان چیف ایس ایس ایچ اے آئی شہنشاہ عالم، صدر کراچی چیمبر ریحان حنیف اور دیگر صنعتی و تجارتی نمائندگان نے شرکت کی۔ صدر فباٹی شیخ محمد تحسین نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صنعت کو درپیش مسائل حل کیلئے کاروباری برادری کا اتحاد ناگزیر ہے۔ زبیر چھایا نے محکمہ محنت کے مسائل بالخصوص فیلڈ افسران کے انسپکشن طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیاشہنشاہ عالم نے صنعتی علاقوں کیلئے حکومتی گرانٹ کو سراہا۔ زبیر موتی والا نے صنعتکاروں کے اتحاد کی اہمیت اجاگر کرتے کہا کہ تمام مسائل کا مقابلہ متحد ہوکر کرنا ہوگا، جبکہ جاوید بلالوانی نے کاروباری برادری کو فعال اور پیشگی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...