سونا6500روپے سستا،ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

سونا6500روپے سستا،ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

تولہ سونا 4لاکھ 29ہزار136،دس گرام 3لاکھ 67ہزار 914کاہوگیا

کراچی (بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 65 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4066 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 29 ہزار136 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5573 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 9600 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 85 روپے کی کمی سے 5678 روپے ہوگئی۔علا وہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.66 روپے پر بند ہوئی۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 276.67 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...