چمڑے کی برآمدات میں اضافے کیلئے اہم پیشرفت
STEP پروگرام کے تحت ٹینریز کی جدید کاری کیلئے بلاسود مالی معاونت کی پیشکش
لاہور (آن لائن)محکمہ لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مابین لیدر انڈسٹری کی ترقی، چمڑے کی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن، صنعتی جدید کاری اور برآمدات میں اضافے کیلئے اجلاس ہوا، جس کی قیادت پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعظم علی ملک نے کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ اقدام صنعتی ترقی وبرآمدات پروگرام کے تحت نجی شعبے کیلئے دستیاب بلا سود مالی معاونت کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاکو بتایا گیا کہ STEP پروگرام کے ذریعے نئی صنعتوں کے قیام اور موجودہ صنعتی یونٹس کی توسیع و جدید کاری کیلئے سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ اجلاس میں بالخصوص ٹینریز کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن، چمڑے کی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن، پروسیسنگ کی استعداد میں اضافے اور لیدر مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے کیلئے STEP پروگرام سے استفادے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ پروگرام نے 3درجات مقرر کیے، جس کے تحت 10 لاکھ سے 10 کروڑ روپے تک برآمدات کے فروغ کیلئے مالی معاونت، 10 کروڑ سے 1 ارب تک جامع صنعتی ترقی اور کاروباری توسیع کیلئے مالی معاونت، 1 ارب سے 5 ارب روپے تک منصوبوں کیلئے مالی معاونت شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments