بنگلہ دیش کا فضائی و بحری روابط مضبوط بنانے پر زور
سیالکوٹ(اے پی پی)پاکستان میں عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر کا دورہ کیا۔
سیالکوٹ چیمبر کے سینئر نائب صدر اسد نصیر ملک نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور سیالکوٹ کی کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ مل کر ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان اور ان کے ہمراہ آنے والے معزز وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے تجارت اور کاروباری نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطوں اور شپنگ لنکس کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے جراحی کے آلات، کھیلوں کے سامان اور چمڑے کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ زرعی مصنوعات، خاص طور پر پھلوں کے شعبے میں موجود امید افزا مواقع کا بھی ذکر کیا اور نشاندہی کی کہ بنگلہ دیش میں سیالکوٹ کی تیار کردہ مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments