سونے ، چاندی کی قیمتوں میں کمی، سونا 700روپے تولہ سستا

سونے ، چاندی کی قیمتوں میں کمی، سونا 700روپے تولہ سستا

تولہ سونا 4لاکھ 10ہزار 936کا ہوگیا، چاندی کی قیمت 124روپے گری

کراچی (بزنس ڈیسک)ہفتے کے روز ملک میں سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 7 ڈالر کی کمی سے 3ہزار 884 ڈالر کی سطح پر آگئی، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 10ہزار 936 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 311 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت ایک ڈالر 24سینٹس کی کمی سے 48ڈالر 65سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 124روپے کی کمی سے 5ہزار 343روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 107روپے کی کمی سے 4ہزار 580 روپے کی سطح پر آگئی۔ واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے ۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔ پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...