ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضا نے چناب کالج بھوانہ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضا نے چناب  کالج بھوانہ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

چنیوٹ ،بھوانہ (نمائند گان دنیا )ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈی جی کسٹمز انٹیلیجنس فیض احمد چدھڑ و دیگر کے ہمراہ چناب کالج کیمپس بھوانہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنربھوانہ طارق محمود گوندل، پرنسپل چناب کالج چنیوٹ، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چناب کالج بھوانہ کیمپس کی تعمیر سے بھوانہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔ڈی جی کسٹمز انٹیلیجنس فیض احمد چدھڑ نے کہا کہ بھوانہ میں چناب کالج کا قیام فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کا درینہ خواب تھا ، انشاء اللہ یہ کیمپس ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں