ملکی مفاد کیلئے تمام جماعتوں کو اب مل بیٹھنا ہوگا :یٰسین کسانہ
پینسرہ(نمائندہ دنیا)معروف سیاسی و سماجی شخصیت یٰسین کسانہ نے کہا ہے کہ ملکی مفادات کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہو گا ، انا اور انتقامی سیاست نے ملک و قوم کا بہت زیادہ نقصان کیا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا حکومت اور اتحادی جماعت کے وزرا سمیت تمام پارٹیوں کی لیڈر شپ کو اپنے اختلافات بھلا کر ملک و قوم کا سوچنا ہوگا انہیں اپنے بیانات اور تقاریر پر غور کرنا ہوگا ،جتنا خرچ دھرنوں اور احتجاج کرنے اور اس کو روکنے کیلئے کیا گیا یہ ملکی تعمیر و ترقی پر خرچ ہونا چاہئے ۔