آ نیوالے دور میں حکومتی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلیاں :جنید انوار
وفاقی وزیر کا علاقے کے ترقیاتی کاموں کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان
شورکوٹ (نامہ نگار) وفاقی وزیر بحری امور و ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن قومی اسمبلی جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ 6 ستمبر یومِ تجدیدِ عہد کا دن ہے ، بطور قوم ہم نے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے دانت کھٹے کیے ۔ وہ اپنے حلقے کے عوامی مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اہم وزارت کی ذمہ داری سنبھالی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 327 واٹر یوزر کمیٹی اور اہلیان 327 کی جانب سے اظہارِ تشکر کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں حکومتی و سیاسی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ مضبوط بلدیاتی نظام کے ذریعے کونسلرز اپنے حلقوں میں وہ ترقیاتی کام کروا سکیں گے جن کے لیے اس وقت وزیر، مشیر، ایم این اے یا ایم پی اے سے مطالبات کیے جاتے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے علاقے کے ترقیاتی کاموں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مڈل سکول کو اپ گریڈ کرکے ہائی سکول کا درجہ دینے ، چک نمبر 327 کو تحصیل پیرمحل سے واپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شامل کرنے اور سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کرنے سمیت دیگر مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments