جڑانوالہ:نجی سکولوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

جڑانوالہ:نجی سکولوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

مناسب سائن بورڈز نصب کرنے اور حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (M-EE) طارق محمود کی زیرِ صدارت نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نجی سکولوں کو حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (W-EE) مس روبینہ علی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز الائنس جڑانوالہ رانا عادل فاروق اور دیگر نجی سکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران حکومتِ پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں، نجی سکولوں کی رجسٹریشن، طلبہ و عملے کی حفاظت اور مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

شرکاء پر زور دیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق یوتھ سپورٹس پروگرام میں طلبہ کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے ۔اجلاس میں سکولوں کی بیرونی دیواروں کو تعلیمی پیغامات سے مزین کرنے ، زیبرا کراسنگ بنانے ، مناسب سائن بورڈز نصب کرنے اور حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر طارق محمود نے کہا کہ تعلیمی معیار میں بہتری، طلبہ کے تحفظ اور تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سکول سربراہان حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...