جڑانوالہ : تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے کیمپ، 186 بیگ خون عطیہ

جڑانوالہ : تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے کیمپ، 186 بیگ خون عطیہ

خون عطیہ کرکے زندگیاں محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے :منتظمین

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) سارے عون پاکستان، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ اور سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام میلاد چوک جڑانوالہ میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ کیمپ لگایا گیا، جس میں مخیر حضرات اور شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کیمپ کے دوران تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے 186 بیگ خون عطیہ کیا گیا۔بلڈ کیمپ کا اہتمام حسیب احمد ملک، حماد خان، رانا اشتیاق، مجاہد، سمیرا سیال، شیخ رؤف، ڈاکٹر زاہد، راشد مرزا، ارسلان اشرف اور دیگر سماجی شخصیات کی سرپرستی میں کیا گیا۔

اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے بچوں کو باقاعدگی سے خون کی ضرورت ہوتی ہے ، اس لیے خون عطیہ کرکے ان کی زندگیاں محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کیمپ میں حصہ لینے والے تمام عطیہ دہندگان اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔کیمپ کے انعقاد کا مقصد تھیلیسیمیا کے ننھے مریضوں کو خون کی فراہمی میں معاونت کرنا اور معاشرے میں رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...