جڑانوالہ :بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے اقدامات

جڑانوالہ :بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے اقدامات

شہر بھر کے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا :اے سی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی زیرِ نگرانی انکروچمنٹ انسپکٹر مرزا سجاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے راستوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے اقدامات کیے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل نے کہا کہ شہر بھر کے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور کسی کو بھی غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا، بازاروں کو کشادہ بنانا اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول اور آمدورفت کی سہولیات میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...