جڑانوالہ کی اندرون شہر سڑکوں کی کارپٹنگ اسی ماہ شروع ہوگی

جڑانوالہ کی اندرون شہر سڑکوں کی کارپٹنگ اسی ماہ شروع ہوگی

طلال چودھری سے مسلم لیگ (ن) جڑانوالہ سٹی کے جنرل سیکرٹری سعید انور کی ملاقات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے جڑانوالہ کی تعمیر و ترقی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں کی کارپٹنگ کے منصوبے پر اسی ماہ کام شروع کر دیا جائے گا۔ سینیٹر طلال چودھری سے مسلم لیگ (ن) جڑانوالہ سٹی کے جنرل سیکرٹری سعید انور بھولا نے ملاقات کی، جس میں شہر کے عوامی مسائل، تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کی توسیع، ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے اور شہریوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سعید انور بھولا نے شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کو توسیع دی جائے ، ڈاکٹروں کی کمی پوری کی جائے اور ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے علاقے کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر مزید ہسپتال قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر سینیٹر طلال چودھری نے عوامی مسائل کے حل، ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری اور صحت کے شعبے میں ترقیاتی اقدامات کے لیے تعاون اور منصوبہ بندی کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...