تجاوزات : گرینڈ آپریشن ، مختلف مقامات پر کارروائی کی ہدایت

 تجاوزات : گرینڈ آپریشن ، مختلف مقامات پر کارروائی کی ہدایت

تجاوزات : گرینڈ آپریشن ، مختلف مقامات پر کارروائی کی ہدایتڈپٹی کمشنرکا ریڑھی بازاروں کو مناسب مقامات پر بنانے کا حکم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمے ، بازاروں کی بحالی اور پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مراد حسین نیکوکارہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل شہزاد، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے آٹھ بازاروں سمیت ماموں کانجن، سمندری، جڑانوالہ، چک جھمرہ، کھرڑیانوالہ، تاندلیانوالہ اور ڈجکوٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔انیوں نے کہابازاروں اور اہم شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہریوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا کی جائے اور ریڑھی بازاروں کو مناسب مقامات پر منظم انداز میں قائم کیا جائے ، تاکہ تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر نہ ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی جائیں اور بازاروں کو صاف ستھرا، منظم اور شہریوں کے لیے آسان رسائی کا حامل بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...