فیصل آباد :ون ویک، ون تحصیل کے تحت صفائی آپریشن کا فیصلہ

 فیصل آباد :ون ویک، ون تحصیل کے تحت صفائی آپریشن کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو خصوصی آپریشنل یونٹس تشکیل دینے کی ہدایت کر دی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ون ویک، ون تحصیل کے تحت ہر بدھ ضلع کی ایک تحصیل میں جامع صفائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ آپریشن ہر بدھ صبح 7 بجے شروع ہو کر رات تک جاری رہے گا۔اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انور علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مراد حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل شہزاد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ جڑانوالہ، تاندلیانوالہ، سمندری اور چک جھمرہ کے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کارپوریشنز کے چیف آفیسرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ ون ویک، ون تحصیل کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ محکموں کے وسائل اور افرادی قوت کو یکجا کرکے ہر ہفتے ایک تحصیل میں صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مشینری، گاڑیوں، ڈرائیورز، ہیومن ریسورس اور فیلڈ سٹاف پر مشتمل خصوصی آپریشنل یونٹس تشکیل دیں، تمام محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کریں گے تاکہ مقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ شہری مسائل حل کیے جا سکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انور علی کانجو کو اس پروگرام کا فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے درمیان رابطہ کاری، وسائل کی دستیابی اور آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...